top of page
  • Writer's picture24newspk

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز جیت کر پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا


کولمبو(24 نیوز پی کے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 0-2 شکست دے سیریز وائٹ واش کر دی۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ ایک اور اعزاز بھی حاصل کر لیا۔پاکستان نے سری لنکا کے سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔


دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ گال میں کھیلا گیا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو 222 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی اور سری لنکا کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیااس سے قبل سری لنکا میں آسٹریلیا، انگلینڈ 4،4 جبکہ بھارت نے 3 اور جنوبی افریقہ نے 2 مرتبہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

18 views0 comments
bottom of page