top of page
  • 24newspk

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ میں ریکارڈ قائم کر دیا،ایساریکارڈ تاریخ میں نے نہیں بنا


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور پانچ ون ڈے او ر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ٹی 20 سیریز آسٹریلیا نے 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے 176 رنز کا حدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔میچ کی خاص بات سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کی دھوندار بلے بازی کی اور 54 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے جس کی بدولت سری لنکا نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا نے آخری تین اوور میں 59 رنز بنائے جو ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز ہیں ۔



آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔آسڑیلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ مارکس نے 38، اسٹیو سمتھ 37، ایرون فنچ 29، میکسول 17 رنز بنا سکے۔سری لنکا کی طرف سے مہیش تھیکشانا نے 2 جبکہ ہسرنگا ڈسلوا اور جایا وکراما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کو بہترین بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ایرون فنچ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



Web Desk (24NewsPK) The Australian cricket team is on a tour of Sri Lanka where a series of three T20s and five ODIs and two Tests will be played between the two teams. In the last T20 match, Sri Lanka completed the target of 176 runs on the fifth ball of the last over. The highlight of the match was Sri Lanka's captain Dasun Shanaka's brilliant batting and scoring 54 runs, his innings included four sixes and five fours which helped Sri Lanka beat Australia by 4 wickets. He scored 59 runs in three overs which is the highest run in the history of T20.



Batting first, Australia scored 176 runs for the loss of 5 wickets in 20 overs. David Warner remained prominent with 39 runs for Australia. For Sri Lanka, Mahesh Thekshana took two wickets while Hasranga De silva and Jaya Vakrama took one wicket each. Sri Lanka captain Dasan Shinaka was declared the man of the match for his excellent batting while Aaron Finch was declared the man of the series.



203 views0 comments
bottom of page