24newspk
سری لنکا پریمیئرلیگ میں پاکستان سے بھی ایک ٹیم کی شرکت کا امکان

ویب ڈیسک ٰ(کرکٹ نیوز پی کے )سری لنکا پریمیئر لیگ جو کافی عرصے سے تعطل کا شکار تھی اس سال سی پی ایل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایونٹ کا انعقاد نومبر اور ڈسمبر مین کرانے پر غور کای جا رہا ہے۔کورونا کی وجہ سے پہلے ہی تاریخوں میں تبدیلی ہوتی رہی ہے
تفصیلات کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ اس سال نومبر یا دسمبر میں مناسب ونڈو دیکھ کر ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔سری لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان ست بھی ٹیم شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور اس پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ ایڈیشن میں آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں شاہد خان آفریدی،محمد حفیظ اور شعیب ملک شامل ہیں۔
ٹی ٹونٹی لیگ میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کے نام یہ ہیں کولمبو لائنز،گال ڈولفنز،کینڈی ٹسکرز،دمبولا ہاکس شامل ہیں۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 23 میچ کھیلے جائیں گے ہر ٹیم کو 8 سے 10 میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
انتظامیہ نے آئیکون پلیئرز میں یوراج سنگھ ،شاہد آفریدی ،محمد حفیظ ،شعیب ملک،اے بی ڈی ویلیئرز،ایون مورگن،عرفان پٹھان،کرس گیل،ایلکس ہیلز،شین واٹسن،لیستھ ملنگا،انجلیو میتھیوز،سنیل نارائن اور شکیب الحسن کو آئیکون پلیئرز بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔