top of page
  • Writer's picture24newspk

سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، بابر اعظم نے حکمت عملی بیان کردی شاہین شاہ آفریدی کی جگہ کس کو ٹیم میں


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی حکمت عملی بیان کردی۔

گال میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی دوسرے ٹیسٹ میں محسوس ہوگی، ان کی جگہ نعمان علی کو پلینگ الیون میں شامل کر رہے ہیں۔


قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں ہدف عبور کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے، ہم وہ کرنا چاہتے ہیں جو کوئی نہیں کرسکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ کھلاڑی ریکارڈ کی طرف جا رہے ہیں، ریکارڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اکٹھے ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے گال میں پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہے۔پاکستان نے گال انٹرنیشنل گراؤنڈ کی تاریخ میں سب سے بڑا حدف حاصل کیا ۔پاکستان کے اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق نے 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے ہیرو بن گئے۔



Web Desk (24 News PK) Pakistan cricket team captain Babar Azam explained his strategy for the second test match against Sri Lanka.


Talking to the media in Galle, Babar Azam said that he will field with 2 fast bowlers in the second Test against Sri Lanka.He also said that the absence of fast bowler Shaheen Shah Afridi will be felt in the second Test, replacing him with Nouman Ali in the playing XI.



The national team captain added that crossing the target in different conditions is welcome, we want to do what no one else can do.He said that it is good that players are going for records, records are made because of team players coming together.


Let us tell you that Pakistan defeated Sri Lanka by 4 wickets in the first test match in Galle to take a 0-1 lead in the two-test series. Pakistan got the biggest target in the history of Galle International Ground. What? Pakistan's opener Abdullah Shafiq played an unbeaten innings of 160 runs and became the hero of the match.

22 views0 comments
bottom of page