• 24newspk

سری لنکا کی شاندار بولنگ کے بعد بیٹنگ بھی شاندار، پاکستان کو آسانی سے شکست دے دی


24 نیوز پی کے:ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں، جو اتوار کو کھیلا جائے گا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 19.1 اوور میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں حاصل کرلیا۔اس سے قبل سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پر اس وقت گری، جب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 14 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے اور کپتان کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، لیکن وہ لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 13 رنز بناکر بابر اعظم کا ساتھ چھوڑ گئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 63 رنز پر تھا۔


ابھی اسکور میں صرف 5 رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ بابر اعظم 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔خوشدل شاہ 4، افتخار احمد 13 رنز بناسکے۔ اس طرح 91 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔گرین شرٹس کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ یہیں نہ رکا، آصف علی نے بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ لی۔95 کے مجموعی اسکور پر حسن علی صفر پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ایشیا کرکٹ کپ 2022 میں سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


دبئی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔قوم ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، عثمان قادر، حسن علی ، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چریتھ اسالانکا اور اسیتھا فرنینڈو آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔ان کی جگہ دھننجایا ڈی سلوا اور پرامود مدھوسان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔



24Newspk: Sri Lanka defeated Pakistan by 5 wickets in the final match of the Super Four stage in Asia Cup 2022, both teams have already qualified for the final of the event, which will be played on Sunday.


In the match played in Dubai, Pakistan was bowled out for 121 runs in 19.1 overs. Sri Lanka achieved the desired target in 17 overs. Earlier, batting first against Sri Lanka, Pakistan's first wicket fell on 28 runs when wicketkeeper-batsman Muhammad Rizwan was caught out for 14 runs. Fakhar Zaman then came in to bat and led the innings with the captain, but he could not play a long innings and left Babar Azam for 13 runs, at which time the team's total score was 63 runs.



The score had increased by only 5 runs when Babar Azam returned to the pavilion after scoring 30 runs. Khushdil Shah scored 4 runs and Iftikhar Ahmed scored 13 runs. In this way, half of the team had returned to the pavilion on 91 runs. The series of wickets of the green shirts did not stop here, Asif Ali also went to the pavilion without opening his account. On the total score of 95, Hasan Ali lost his wicket for zero. Asia In the last match of Super Four stage in Cricket Cup 2022, Sri Lanka won the toss and decided to field against Pakistan.



Two changes have been made in the playing eleven of the national team in the match against Sri Lanka in Dubai. Usman Qadir and Hasan Ali have been included in the playing eleven in place of vice-captain Shadab Khan and fast bowler Naseem Shah.


Babar Azam is leading the national team. While Muhammad Rizwan, Fakhar Zaman, Iftikhar Ahmed, Khushdil Shah, Asif Ali, Muhammad Nawaz, Usman Qadir, Hasan Ali, Haris Rauf and Muhammad Hasnain are part of the team. On the other hand, two changes have been made in the Sri Lankan team. Charith Asalanka and Asitha Fernando did not play today's match. They have been replaced by Dhananjaya De Silva and Pramod Madhusan.

16 views0 comments