• 24newspk

سری لنکا کی پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں عبرتناک شکست،پہلے میچ کے ہیرو دوسرے میچ میں زیرو



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) سری لنکا نے پاکستان کو عبرتناک شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

گال میں دوسرے میچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے سری لنکا کی طرف سے چندی مل نے 80 رنز بنائے انکے علاوہ ڈکووالا 51,فرنینڈو 50 ، اینجلیو میتھیو نے 42 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز نے دو اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔



پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پچھلے میچ کے ہیرو عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہو گئے،اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 231 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔سلمان آغا کے علاوہ کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی اسکور نہیں کر سکا۔سلمان آغا 62 رنز بناسکے ان کے علاوہ امام الحق 32,یاسر شاہ 26,محمد رضوان اور فواد عالم 24,24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے کپتان بابر اعظم 16 رنز بنائے۔سری لنکا کی طرف سے رمیش مینڈس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور جے سوریا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔



سری لنکا نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنزب بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو 510 رنز کا پہاڑ جیسا حدف دیا۔سری لنکا کی طرف سے ڈی سلوا نے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ ،محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ،آغا سلمان،نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


پاکستان 510 رنز کے حدف میں 261 پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کو کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ بابر اعظم نے 80 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے ان کے علاوہ اور امام الحق49,محمد رضوان 37, یاسر شاہ 26 ,نسیم شاہ 18،عبداللہ شفیق 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔سری لنکا نے پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے دی ۔سری لنکا کی طرف سے جے سوریا نے پانچ وکٹیں حاصل کی جبکہ مینڈس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



Web Desk (24 News PK) Sri Lanka leveled the two-test series 1-1 by defeating Pakistan.

In the second Test match played in Galle, Sri Lanka won the toss and decided to bat first against Pakistan. Sri Lanka scored 378 runs in the first innings. Sri Lanka's Chandimal scored 80 runs, besides Dickwella 51, Fernando 50, Angelo Mathew scored 42 runs. Naseem Shah and Yasir Shah took three wickets each from Pakistan. While Mohammad Nawaz got two wickets and Noman Ali got one wicket.


When Pakistan started their first innings, Abdullah Shafiq, the hero of the previous match, got out for zero, after that wickets continued to fall intermittently and the entire team was bowled out for 231 runs. Apart from Salman Agha, no player scored a half-century. Could not score. Salman Agha scored 62 runs, besides Imamul Haq 32, Yasir Shah 26, Mohammad Rizwan and Fawad Alam scored 24, 24 runs and captain Babar Azam scored 16 runs. Ramesh Mendis scored 16 runs from Sri Lanka. took five wickets and Jayasuriya took three wickets.



Sri Lanka declared the innings by scoring 360 runs for the loss of 8 wickets in the second innings and Pakistan set a mountain target of 510 runs. De Silva played an innings of 109 runs from Sri Lanka. Naseem Shah from Pakistan. Muhammad Nawaz took two wickets each while Yasir Shah, Agha Salman, Nauman Ali took one wicket each.



Pakistan were bundled out for 261 in the target of 510 runs. None of the batsmen could play a big innings for Pakistan. Babar Azam got out after playing an innings of 80 runs, besides Imamul Haq 49, Muhammad Rizwan 37, Yasir Shah 26, Naseem Shah 18, Abdullah Shafique got out after scoring 16 runs. From Sri Lanka, Jayasuriya scored five. took wickets while Mendes dismissed four players.




41 views0 comments