top of page
  • Writer's picture24newspk

سلمان بٹ نے سرفراز احمد کے بارے میں ایسا کیا کہا تھا کہ سرفراز احمد بھڑک اُٹھے



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سلمان بٹ نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد جو پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کر رہے ہیں ان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کا ذمہ دار قرار دیا اور ان پر تنقید کی ۔ سلمان بٹ نے سرفراز احمد نے بھی نام لیے بغیر سخت الفاظ میں جواب دیا۔


سلمان بٹ نے اپنا ویڈیو پیغام یوٹیوب پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے گلیڈی ایٹرز کے کپتان کو تنقید کا نشانہ اور شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔

اپنے ویڈیو میں اُن کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد غصہ زیادہ اور بات کم کرتے ہیں، اسی وجہ سے ان کی ٹیم کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سابق کرکٹر نے سلمان بٹ نے الزام عائد کیا کہ سرفراز احمد اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے کوئی مشورہ نہیں کرتے اور اپنا فیصلہ اُن پر تھوپ دیتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو دوسرے کھلاڑیوں کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔

جواب میں کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کو آن ڈیوٹی فروخت کرنے والا فکسر جب نیت پر بھاشن دے گا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے‘۔سرفراز احمد نے سلمان بٹ کا نام نہیں لیا لیکن پڑھنے والے سمجھ گئے کہ سرفراز احمد کا کس کی طرف اشارہ ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ایس ایل سیون کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین میچوں میں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔


33 views0 comments
bottom of page