• 24newspk

سمیع اسلم اور عمر اکمل کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی امریکہ جانے کے لئے تیار



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستانی سابق کرکٹرز عمر اکمل اور سمیع اسلم کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر سعد علی نے بھی امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سعد علی نے امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعد علی نے 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن وہ محض دو ون ڈے میچز میں ہی پاکستان کی نمائندگی کرسکے۔سعد علی نے پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دونوں ون ڈے میچز میں صرف 11 رنز بنائے تھے جبکہ ان کی انفرادی اننگز میں سب سے زیادہ 7 رنز تھے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل فی الحال امریکا میں چھوٹے لیول کی لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان کی کوشش ہے امریکا میں بڑی لیگ کرکٹ کا کنٹریکٹ مل جائے، بڑی لیگ کا کنٹریکٹ ہوگیا تو وہ اپنا کیریئر امریکا میں ہی شفٹ کرلیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 24 سالہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہتے ہوئے امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔



58 views0 comments