24newspk
سنسنی خیز مقابلہ پاکستان نے آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو آل آؤٹ کر کے سیریز اپنے نام کر لی

کراچی (24 نیوز پی کے)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میچ میں آخری اوور میں شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 38،افتخار احمد 32،حیدر علی 31،شاداب خان 28 رنز کے ساتھ نمایاں ارہے،کپتان بابر اعظم اس میچ میں بھی نہیں چل سکے۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے برینڈن کنگ 67 کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ ریماریو شیفرڈ نے 35 اور نکولس پورن 26 سے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ محمد نواز،محمد سیم اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،شاداب خان کو جارحانہ بلے بازی کرنے میچ بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔