• 24newspk

‘سنچری کیوں نہیں بناتے’ انضمام نے بابر اعظم پر تنقید کے تیر برسا دیے



ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی،پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حاصل شدہ کامیابی میں بابر اعظم نے بھی کچھ حصہ ڈالا، مگر ایک بار پھر اچھی طرح سیٹ ہونے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے تھے، اسی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہاکہ مجھے بابر اعظم کو سنچری اسکور کرتا دیکھے ایک عرصہ ہوچکا ہے، وہ ایک ایسے کرکٹر ہیں جنھیں ہم باقاعدگی سے رنز بناتے اور سنچریاں بناتے دیکھنا پسند کرتے ہیں،انھیں لازمی طور پر ایسا کرنا بھی چاہیے کیونکہ وہ اس وقت اپنے کھیل کے عروج پر ہیں، مجھے بابرکی جانب سے 70، 80 رنز بناکر وکٹ گنوا دینا پسند نہیں ہے، انھیں بڑی اننگز کھیلنا اور ساتھی بیٹسمینوں کیلیے مثال بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان بھی اچھا کھیل رہے ہیں مگر انھیں بھی بڑی اننگز کی ضرورت ہے، بڑی ٹیموں کے خلاف ان کے 20، 30 رنز کسی کام کے نہیں ہیں، میں اس حوالے سے ایک بار پھر فواد عالم کو کریڈٹ دوں گا جو سیٹ ہونے کے بعد بڑی اننگز کھیلتے ہیں، وہ کم سے کم اننگز کو سنچری تک تو لے جاتے ہیں جو اچھی بات ہے، دیگربیٹسمینوں کو بھی اس معاملے میں ان کی پیروی کرنا چاہیے۔ انضمام الحق نے ٹیل اینڈرز کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے عمدگی سے اپنی ذمہ داری نبھائی جبکہ بولرز نے پوری سیریز میں اچھا پرفارم کیا، خاص طور پر جب کم ہدف کے دفاع کا معاملہ ہو تو وہ اپنی پوری جان لڑا دیتے ہیں۔

36 views0 comments