24newspk
سوشل میڈیا پر ٹیسٹ سکواڈ میں محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کرنے کا مطالبہ

لاہور (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کافی عرصے سے قومی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن ان پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا جاتا۔انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں سرفراز احمد کو کوئی موقع نہیں دیا گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے سرفراز احمد کی حمایت کی ہے اورانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے۔
محمد رضوان نے انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچ اور چھ اننگز میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنا سکے اور سب سے زیادہ 46 رنز بنا سکے۔محمد رضوان وکٹ کیپر بلے باز کے سکور پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 اور 46 رنز ،دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10اور30 رنز جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں 19اور 7 رنز بناسکے۔محمد رضوان کی کارکردگی پر صارفین نے تنقید کی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔