top of page
  • Writer's picture24newspk

"سٹوکس اور معین نے پاکستان سے فتح چھین لی" انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے فتح کو "کیک پر آئسنگ" قرار


میلبورن (24 نیوزپی کے)انگلینڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر دوسری دفعہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ بین سٹوکس اور معین علی نے پاکستان سے فتح چھین لی، یہ فتح کیک پر آئسنگ کی طرح ہے اور یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے جس کیلئے ہم نے لمبا سفر طے کیا ، کچھ تبدیلیاں کیں لیکن اب اس کا پھل کھا رہے ہیں۔


بیٹنگ کے حوالے سے جوز بٹلر نے کہا کہ بین سٹوکس بہت اچھا کھلاڑی ہے، وہ آخری وقت تک مقابلہ کرتا ہے اور اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کرتا ہے اور اس نے آج کے میچ میں وہی کچھ کیا، اس نے معین علی کے ساتھ مل کر پاکستان سے فتح چھین لی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پاکستان کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی۔پاکستان کی طرف سے شان مسعود 38,بابر اعظم 32 کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کی طرف سے سیم کرن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ایلکس ہیلز کی وکٹ لے کر انگلینڈ کو دباؤ میں رکھا۔


اس کے بعد حارث رؤف نے کپتان بٹلر اور سالٹ کو آؤٹ کیا تو 45 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے اور انگلینڈ کی ٹیم بہت محتاط کھیل رہی تھی اس کے بعد 84 کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ بھی گر گئی جس کے بعد لگ رہا تھا کہ پاکستان میچ میں واپس آگیا ہے ایسے میں بروک کا کیچ پکڑتے ہوئے شاہین آفریدی انجرڈ ہو گئے اور وہ اپنے بقیہ دو اوور نہیں کرا پائے شاہین تیسرے اوور کی پہلی گیند کروا نے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور افتخار احمد کو پانچ گیندیں کروانی پڑیں جس کا فائدہ انگلینڈ نے اٹھایا اور اس اوور میں 13 رنز حاصل کیے۔انگلینڈ نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حدف پورا کر لیا۔ سیم کرن کو میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوراڈ دیا گیا۔


Melbourne (24Newspk) England won the title for the second time by defeating Pakistan in the final of the World T20 2022. The captain of the English cricket team, Jos Buttler, says that Ben Stokes and Moeen Ali took away the victory from Pakistan. This victory is like icing on the cake and it is a proud moment for us for which we have traveled a long way, made some changes but are now reaping the fruits.


Regarding the batting, Jos Buttler said that Ben Stokes is a very good player, he competes till the end and uses his experience to the fullest and he did the same in today's match, he combined with Moeen Ali. The victory was taken away from Pakistan.

Let us tell you that England won the toss and invited Pakistan to bat first. The Pakistan cricket team could only score 137 runs in the allotted 20 overs for the loss of 8 players. From Pakistan, Shan Masood 38, Babar Azam 32. Sam Karan dismissed three players from England side. When England started the innings, Shaheen Shah Afridi took the wicket of Alex Hales in the first over and kept England under pressure.


After that Haris Rauf dismissed captain Butler and Salt, three players were out for 45 runs and the England team was playing very cautiously. It was said that Pakistan is back in the match, Shaheen Afridi was injured while catching Brooke and he could not bowl his remaining two overs. England took advantage of this and scored 13 runs in this over. England achieved the target in the 19th over with the loss of five players. Sam Curran was awarded the Man of the Match and Man of the Tournament award.

27 views0 comments
bottom of page