top of page
  • Writer's picture24newspk

سٹیو سمتھ سے موازنہ کرنے پر شاداب خان نے خاموشی توڑ دی۔۔ شاداب نے کیا کہا؟ جانیے


24 نیوز پی کے: قومی ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان نے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کے ساتھ اپنے موازنہ کو واضح طور پر مسترد کردیا۔


شاداب خان کا کہنا تھا کہ “میرا موازنہ اسٹیو اسمتھ سے کرنا غلط ہے۔ اگرچہ ماضی قریب میں میری بیٹنگ میں بہتری آئی ہے، لیکن میں ایک باؤلنگ آل راؤنڈر ہوں جس کی پوری توجہ لیگ اسپن پر ہے۔ میں ایک بلے باز کے طور پر جو رنز بناتا ہوں وہ ٹیم کے لیے بونس ہیں۔”


آسٹریلیا میں 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شاداب نے کہا کہ گرین شرٹس پر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو کھیلنے کے بارے میں کوئی دباؤ نہیں ہے۔


“پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے دوران کسی ورلڈ کپ میں پہلی بار ہندوستان کو شکست دی۔ اس سے ہمارے حوصلے اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔”شاداب خان نے مزید کہا کہ ماضی میں بگ بیش لیگ کھیلنے سے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی۔تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ گیند آسٹریلیا کی پچوں پر زیادہ نہیں گھومتی لیکن وہ باؤنس سے بلے بازوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے۔



24NewsPK: National team all-rounder Shadab Khan categorically rejects his comparison with former Australia captain Steve Smith.

Shadab Khan said, “It is wrong to compare me with Steve Smith. Although my batting has improved in the recent past, I am a bowling all-rounder with a focus on leg spin. The runs I score as a batsman are a bonus for the team."


Talking about the preparations for the T20 World Cup starting October 23 in Australia, Shadab said the Green Shirts are under no pressure to play India in the T20 World Cup.


“Pakistan beat India for the first time in a World Cup during T20 World Cup 2021. This has boosted our morale and confidence." He added that playing in the Big Bash League in the past will help him perform better during the T20 World Cup. However, he admitted that the ball is in Australia's court. Doesn't spin much but will try to trick the batsmen with bounce.

18 views0 comments
bottom of page