• 24News pk

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرضوں کے اصل زر کی 657.16ارب روپے کی وصولی ایک سال کے لیے موخر کردی


اسلام آباد۔23جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):کووڈ۔ 19کے دوران ری فنانسنگ سکیم کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرضوں کے اصل زر کی 657.16ارب روپے کی وصولی ایک سال کے لیے موخر کی ہے۔ ایس بی پی نے قومی معیشت کو کووڈ 19-کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے اب تک 225.5ارب روپے کے قرضوں کی ری شیڈولنگ، ری سٹرکچرنگ کی بھی منظوری دی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق قرضوں کی ری شیڈولنگ کی سہولت سے 16لاکھ 31ہزار257قرض حاصل کرنے والے صارفین کو سہولت دی گئی ہے جبکہ اس مد میں 2.528ارب روپے کے قرضہ جات کی ری شیڈولنگ کی گئی ہے۔ کووڈ۔19سے روز گار اور ورکرز کے تحفظ کیلئے شروع کی گئی روز گار سکیم کے تحت مرکزی بینک نے ملک بھر میں 2958کاروباری اداروں کیلئے 238.2ارب روپے کی بھی منظوری دی ہے۔ادھر سٹیٹ بینک نے کووڈ19-کا مقابلہ کرنے کیلئے ہسپتالوں کیلئے ری فنانسنگ کی سکیم کے تحت اب تک 42مختلف ہسپتالوں کیلئے 9.07ارب روپے کے قرضہ جات بھی منظور کئے ہیں۔ واضح رے کہ ملک بھر سے 46مختلف ہسپتالوں کی جانب سے 13.8ارب روپے قرضہ کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ ایس بی پی کے مطابق مرکزی بینک کو 548نئے منصوبے شروع کرنے یا پہلے منصوبہ جات کی توسیع کیلئے 622.2ارب روپے کے قرضہ جات کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ جن میں سے 363مختلف منصوبہ جات کیلئے 300.3ارب روپے کے قرضے منظور کئے جا چکے ہیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان قومی معیشت کو کووڈ19-کے اثرات سے محفوظ رکھنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved