• 24newspk

“سٹیڈیم میں جو بھی یہ حرکت کرتا پکڑا گیا اسے باہر نکال دیا جائے گا”پی سی بی نے اعلان کر دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے،این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے کراچی میں 25 فیصد لوگوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی ۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ کوویڈ 19 کے لئے جاری کردہ ہدایات کے خلاف ورزی کرنے والے شخص اسٹیڈیم سے نکالا جائے گا۔


این سی او سی کی طرف سے 25 فیصد تماشائیوں کی اجازت کے بعد اب اسٹیڈیم میں 8000 تماشائی میچ دیکھ سکتے ہیں ۔این سی او سی کے مطابق 12 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کا مکمل کوویڈ ویکسی نیشن ہونا لازمی ہے۔ہر فرد کو اسٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا اور ماسک مسلسل پہنے رکھنا لازمی ہوگاجو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کو اسی وقت اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔


پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچ میں آنے والے تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں داخلے کے اقدامات کو حتمی شکل دیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ذمہ دار ادارہ ہےان کا مزید کہنا تھا کہا کہ این سی او سی کی طرف سے جو ہدایات دی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کروائیں گے اور ہمیں تماشائیوں سے بھی تعاون کی ضرورت ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو شروع ہوگا اور دوسرا مرحلہ 10 فروری سے 27 فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔


433 views0 comments