• 24newspk

سپرمین محمد رضوان نے ایک اور بہترین کیچ پکڑ کر راشد خان کو آؤٹ کر دیا۔۔ شاہنواز دھانی بھی حیران

Updated: Jul 10


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے بآسانی لاہور قلندرز کو ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں 170 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 15.1 اوورز میں 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔لاہور قلندرز کے اوپنرز اور مڈل آرڈر میں کوئی بھی بیٹسمین اچھی بیٹنگ نہ کرسکا۔ سب سے زیادہ 22 رنز جیمز فولکنر نے بنائے۔ محمد حفیظ 14 اور فخر زمان 13 رنز بناسکے۔ملتان کے شاہنواز دھانی نے 4 اور عمران خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے دوران سپرمین محمد رضوان نے دھانی کی بال پر راشد خان کا ایک بہترین کیچ بھی پکڑا۔ ویڈیو دیکھیں


اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز بنائے تھے۔ ملتان سلطانز کے صہیب مقصود 60 اور رئیلی روسو 29 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، جبکہ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور جیمز فولکنر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

31 views0 comments