24newspk
سپر مین رضوان ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بن گئے،رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) یو اے ای میں ہونے والے ورلڈ ٹی20 ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر دیا ہے۔سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پورے ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کیا ان کے علاوہ باؤلر ز میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بہترین باؤلنگ کروائی۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سال 2021 میں سب سے زیادہ رنز بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے لسٹ جاری کر دی جس میں ایک سال کے دوران ٹی ٹوینٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان نے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا اس سے پہلے کرس گیل پہلے، ویرات کوہلی تیسرےدوسرے ، بابر اعظم تیسرےاور ڈویلیئرز چوتھے نمبر پر تھے۔اب آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق محمد رضوان 1666 کے ساتھ پہلے،کرس گیل 1665 کے ساتھ دوسرے تیسرے نمبر پر ویرات کوہلی 1614 ،بابر اعظم 1607 چوتھے پانچویں نمبر پر 1580 پر ہیں۔ابھی محمد رضوان نے اس سال میں کافی میچ کھیلنے ہیں اگر اسی طرح پرفارم کرتے رہے تو 2000 رنز بھی بنا سکتے ہیں ۔
