24newspk
سہیل تنویر کو لنکا پریمئیر لیگ سے باہر کردیا گیا ،لیکن کیوں جانئیے؟
Updated: Dec 12, 2020

ہمبنٹوٹا(کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو سری لنکا میں جاری لنکن پریمیر لیگ سے باہر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلرآؤنڈر فاسٹ باپؤلر سہیل تنویر جو سری لنکا کے ہونے والی لنکن پریمیر لیگ میں کھیلنے گئے تھے وہاں ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا ان کا دوبارپ ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کا ٹیسٹ منفی آگیا لیکن لنکن پریمیر لیگ کھیلنے سے روک دی گیا۔
نجی ٹی چینل کے مطابق سہیل تنویر کو لنکن پریمیر لیگ کھیلنے سے روکنے کی وجہ احتیاطا ٹورنامنٹ کھیلنے سے روکا ہے یہ فیصلہ لنکن پریمیر لیگ کے میڈیکل ٹیم نے کیا ہے۔سہیل تنویر لنکن پریمیر لیگ میں کینڈی ٹسکرز کی طرف سے کھیل رہے تھے۔
لنکن پریمیر لیگ میں سہیل تنویر کے علاہ پاکستان کے دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ،سینئر آلراؤنڈر شعیب ملک،افاست باؤلر انور علی،عثمان شنواری ،محمد عامر،اعظم خان اور احسان علی شام ہیں ۔شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں ان کے ساتھ محمد عامراور اعظم خان بھی کھیل رہے ہیں۔