top of page
  • Writer's picture24newspk

سیالکوٹ واقعہ ، سرلنکن کرکٹر جے سوریا بھی خاموش نہ رہے! وزیراعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ کرلی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) سیالکوٹ میں پیش آئے افسوس ناک واقعے میں سری لنکا کے شہری کو زندہ جلا دیا گیا تھا جس پر وزیر اعظم نے سخت نوٹس لے لیا تھا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا تھا اور واقعے کی انکوائری کروانے کا حکم دیا تھا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا بھی سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر بول پڑے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے ۔واقعے میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والےپرانتھا کمار جو سیالکوٹ میں لیدر فیکٹری میں منیجر کی نوکری کر رہے تھے،پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے۔ اس کے بعد ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔سابق سری لنکن کپتان اور سٹار بلے باز سنتھ جے سوریا نے بھی افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔سابق سری لنکن اوپنر اور کپتان بلے باز سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے اور میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔


42 views0 comments
bottom of page