top of page
  • Writer's picture24newspk

سیمی فائنل سے پہلے پاکستان کے لئے بری خبر! 2 بڑے کھلاڑی بیمار ہو گئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم کے دو اہم کھلاڑی جو ورلڈ کپ میں بہترن فارم میں ہیں وہ بیمار ہو گئے ہیں


ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کو فلو ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ پریکٹس کرنے بھی نہیں آئے۔ان د ونوں کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ بھی کرائے گئے جو نیگیٹو اگئے ہیں ۔ابھی ان کی سیمی فائنل میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور سرفراز احمد پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لے سکے لیکن ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی کوئ ضرورت نہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے احتیاطی تدابیر لے لی ہیں اور اُمید کی جارہی ہے کہ وہ میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق اگر یہ دونوں کھلاڑی فٹ نہیں ہو پاتے تو اِن کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا جاۓ گا۔


44 views0 comments
bottom of page