24newspk
سیمی فائنل میں پاکستان کے اس کھلاڑی سے بچ کر رہنا ہوگا! یہ بہت خطرناک کھلاڑی ہے، ایرون فنچ

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) ورلڈ ٹی ٹی ٹوئنٹی یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے۔ایونٹ دلچسپ مرحلے میں پہنچ گیا ہے ،پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلے سے قبل ایرون فنچ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی فاسٹ باؤلر باز شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوۓ کہا ہے کہ شاہین نہایت قابل باؤلر ہیں، ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ جس طرح شاہین شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی بلے بازوں کو مشکلات میں ڈالا، وہ قابل تعریف تھا۔
فنچ نے شاہین شاہ آفریدی کی بھارت کے خلاف مین آف دی میچ بننے پر تعریف کی۔سیمی فائنل میں اُن کے خلاف مقابلہ اہم ہوگا۔آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئ شک نہیں کہ شاہین ایک نوجوان اور عمدہ گیند باز ہے،اس لیے ہم اُن کے لیے میدان میں مکمل تیاری سے اُتریں گے۔اُن کی گزشتہ پرفارمنس سے سبھی بہت متاثر ہوۓ ہیں لہٰذا ہم اُن کے خلاف بھرپور تیاری سے آئیں گے۔