• 24News pk

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دو جہتی حکمت عملی کے تحت معیشت پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے،چیئرمین سی پیک



اسلام آباد۔4جنوری (24 نیوز پی کے):یئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں دو جہتی حکمت عملی کے تحت معیشت پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ چین کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اہمیت کے حامل دو شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی اور زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، نوول کورونا وائرس کی وبا کے دوران سی پیک کے منصوبوں میں چینی ماہرین کی سرگرمیوں کا تسلسل دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، ان دونوں شعبوں پر خاص توجہ سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ ملے گا اور تجارتی توازن کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ایف ڈی آئی خصوصاً ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقتصادی زون قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور ایم ایل ون منصوبے کے ذریعے سے زیادہ سے زیادہ علاقائی رابطہ سازی کو فروغ دیا جائے گا۔

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved