top of page
  • Writer's picture24newspk

شائقین پاکستان کے میچ جیتنے کی دعا کریں۔۔بھارت کے خلاف جیت کر قوم کو خوشی دینا چاہتے ہیں، رمیز راجہ


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں شائقین دعا ‏کریں، بھارت کے خلاف میچ جیت کر قوم کو خوشی دینا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کا پہلا تجربہ تھا۔ اجلاس میں سری ‏لنکا کو آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ملا ہے جبکہ 2023 میں پاکستان ون ڈےٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

رمیزراجا نے کہا کہ اےسی سی متحد ہو کر آواز بلند کرنےکےلئے بنی تھی۔ بھارتی کرکٹ بورڈکےسربراہ ساروگنگولی ‏سے ملاقات اچھی رہی۔ ہم دونوں پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئےممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شائقین پاک بھارت میچ کیلئے دعا کریں بھارت کےخلاف میچ جیت کر ‏قوم کو خوشی دینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے ‏دبئی میں ملاقات ہوئی تھی ملاقات میں کرکٹ پر بات ہوئی۔پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میں کبھی شکست نہیں دی چاہے وہ ون ڈے کا ورلڈ کپ ہو یا ٹی 20 ورلڈ کپ۔ورلڈ ٹی 20 یواے ای میں کھیلا جا رہا ہے پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا ۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ بھارت کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں ۔



28 views0 comments
bottom of page