24newspk
شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا

آکلینڈ(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم جو ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے ساتھ تین ٹی 20 میچ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا لیکن وہاں پاکستان کے چھ کحلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں اور ان پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور شائقین کرکٹ کے لئے بھی یہ بری خبر تھی لیکن اب شائقین کرکٹ لئے اچھی خبر بھی آگئی ہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 2021 میں پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیا دے دیا ہے،مقامی میڈیا کے مطابق اگلے سال ستمبر میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹِی 20 میچ اور تین ون ڈے میچ کحیلے جائیں گے۔ 2021 پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اچھا ہے کیوں کہ اگلے سال جنوبی افریقہ ،انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول ہے لیکن اس دورے سے امید کی کرن نظر آنے لگی ہے۔