top of page
  • Writer's picture24newspk

شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری: پاکستان تین ملکی سیریز کھیلے گا، کون سی ٹیمیں شامل ہونگی؟جانئے!


ویب ڈیسک( 24 نیوز پی کے) شائقین کرکٹ کے لئے بہت بڑی خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال تین ملکی سیریز کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی تین ملکی ٹی 20 سیریز میں شرکت کرے گا،سیریز 7 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔سیریز میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلا جائے گا ۔دوسرا میچ 8 اکتوبر کو نیوز ی لینڈ کے ساتھ کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 13 اکتوبر کو بنگلا دیش کو کھیلا جائے گا اور فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری میں پاکستا ن کے لئے مددگار ہوگی۔اکتوبر میں ہی آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی 20 ہوگا۔پاکستان اپنا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان نے 2021 کے ورلڈ کپ میں روایتی حریف کو پہلی بار شکست دی تھی۔




Web Desk (24NewsPK) The big news for cricket fans is that the Pakistan cricket team will play a tri-nation series this year.

According to the details, Pakistan will participate in the tri-nation T20 series starting in New Zealand, the series will be played from October 7 to October 14. Apart from Pakistan, the series includes teams from New Zealand and Bangladesh.



Pakistan will play its first match on October 7 against Bangladesh. The second match will be played on October 8 against New Zealand, the third match will be played on October 11 against New Zealand and the fourth match will be played on October 13 against Bangladesh. And the final will be played on October 14 2022.




55 views1 comment
bottom of page