• 24newspk

شاداب خان انجرڈ، ایلکس ہیلز دستبردار، اس کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کے ایک اور غیر ملکی کھلاڑی کو فٹن


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن کے لاہور میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں اور ایسے میں کئی کھلاڑی انجریز شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ،پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی کولن منرو بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو کو ٹریننگ کے دوران بازو پر گیند لگی تھی جس کی وجہ سے ان کو بیٹنگ کرتے وقت تکلیف محسوس ہو رہی تھی۔

وہ ابھی انجرڈ ہیں اور کب تک ٹھیلک ہو تے ہیں اس کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ پچھلے میچ میں کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر بھی انجرڈ ہو گئے تھے۔ایلکس ہیلز پہلے ہی ذاتی وجوہات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے یہ بہت بری خبر ہے کہ ان کے اہم کھلاٰڑ انجرڈ ہو گئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ شاداب خان اور کولن منرو کب تک ٹھیک ہو کر ٹیم کے کھیلیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور ابھی اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچ ر کھیلنے ہیں ۔کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یوناٹیڈ نے ایک رن سے میچ جیتا تھا۔


62 views0 comments