top of page
  • Writer's picture24newspk

شاداب خان زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 7 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آلراؤنڈر لیگ اسپنر شاداب خان پہلے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کا نائب کپتان بنایا تھا لیکن وہ انجری کے باعث مہمان ٹیم زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچز نہیں کھیل پائے تھے اور اب شاداب خان زمباوے کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ بھی نہیں کھیل سکٰیں گے۔

شاداب خان کو بائیں ٹانگ میں کھچاؤ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں تھے ان کی انجری میں بہتری آئی ہے لیکن ٹیم مینجمنٹ نے شاداب خان کو مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے دو میچوں میں شرکت کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔شاداب خان نے پاکستان کے لئے 6 ٹیسٹ ،43 ون ڈے اور 43 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔شاداب خان نے ٹٰیسٹ میں 14 ون ڈے میں 59 اور ٹی 20 میں 53 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے زمباوے کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دےکر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔آخری ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی تھی۔

75 views0 comments
bottom of page