top of page
  • Writer's picture24newspk

شاداب خان نے شانداز اعزاز حاصل کرلیا


شارجہ(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر اور افغانستان کے خلاف سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ،شاداب خان پاکستان کی طرف پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیااور دنیا کے ساتویں کھلاڑی بن گئے۔شاداب خان نے100 وکٹوں کا سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، انہوں نے یہ کارنامہ 87 ویں میچ میں حاصل کیا۔شاداب خان نے افغانستان کے خلاف تیسرے میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں شاداب خان سے قبل ٹم ساؤتھی، شکیب الحسن، راشد خان، اش سودھی، لاستھ ملنگا اور مستفیض الرحمن بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔پاکستان وومینز کرکٹ ٹیم کی آلراؤنڈر ندا ڈار نے خواتین ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری مکمل کررکھی ہے،ندا ڈار 126 وکٹوں کے ساتھ خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بھی ہیں۔

12 views0 comments
bottom of page