top of page
  • Writer's picture24newspk

شاداب خان نے کمال کر دکھایا! اپنے ٹی ٹوئنٹی کریر کی بہترین بولنگ سپیل اسلام آباد یونائٹڈ نے

کوئٹہ گلیڈیٹرز کو آؤٹ کلاس کر دیا



کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ،دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اسلام آباد یونائٹڈ نے پہلے اوور سے ہی جار حانہ انداز اپنایا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔اسلام آباد یونائٹڈ نے 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے کولن منرو نے 39 گیندوں پر 72 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے ۔



ان کے علاوہ اعظم خان نے 35 گیندوں پر 65 رنز بنائے انہوں نے 6 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔پال اسٹرلنگ نے 28 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں 3 چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد نواز 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے ان کے علادہ فلکنر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ وکٹ حاصل کی ،شاہد آفریدی پی ایس ایل کی تارٰیخ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر بن گئے انہوں نے چار اوور میں 67 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔



کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم حدف کے تعاقب میں 20 اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے احسن علی 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ محمد نواز 47 ،جیمز فلکنر نے 30 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ان کے علاوہ حسن علی اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ وقاص مقصود نے ایک وکٹ حاصل کی۔کولن منرو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

14 views0 comments
bottom of page