• 24newspk

شاداب خان کا بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ قومی ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلقیس ایدھی اور عبدالستار ایدھی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی، اور کہا کہ بلقیس ایدھی صاحبہ ہم آپ کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

لیگ اسپنر آلراؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ انسانیت کے لیے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ بلقیس ایدھی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئی ہیں۔بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔


12 views0 comments