24newspk
شاداب خان کی بیٹنگ ، بولنگ ، فیلڈنگ بہترین! شاداب خان کا لمبا ترین چھکا، کراچی کنگز کو پانچویں شکست

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد یونائٹڈٖ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
ااسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر177رنز بنائے ۔اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے پال اسٹرلنگ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کی انگگز میں 2 چھکے اور تین چھکے شامل تھے۔شاداب خان نے 19 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔شاداب خان نے راشد خان کو لمبا چھکا لگایا اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔شاداب خان نے پی ایس ایل سیون میں بہترین پرفارم کر رہے ہیں اور بولنگ ،فیلڈنگ،بیٹنگ تینوں شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔
کراچی کنگز ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئی اور 176 رنز کا حدف حاصل کرنے میں ناکام رہی،پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔کراچی کنگز کی اس پی ایس ایل میں مسلسل پانچویں شکست ہے اس سے پہلے کبھی اتنی بری کارکردگی نہیں رہی۔اس سال بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز کپتانی کر رہے ہیں ۔