top of page
  • Writer's picture24newspk

شاداب خان کی عدم موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان کون ہوگا؟ ان کی جگہ کس کو شامل کیا گیا؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب کے انجرڈ ہونے کے بعد نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا ہے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان جو پی ایس ایل سیون میں بہترین فارم ہیں وہ تینوں شعبوں بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ میں اعلی ٰ کارکردگی دکھا رہے تھے اور بطور کپتان اتنی اچھی پرفارمنس دکھانا باقی کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزائی کا سبب تھا بدقسمتی سے وہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان کے میچ چھوڑ کر باہر جانا پڑا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی منجمنٹ نے اگلے میچ کے لئے شاداب خان کی جگہ آصف علی کو کپتانی سونپ دی ہے۔شاداب خان کے متبادل کھلاڑی کو بھی شامل کیا گیا ہے،اسپنر زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے پہلے ہی بڑا نقصان ہوا ہے ان کے ان فارم بلے باز ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے ہیں جبکہ کولن منرو اور ذیشان ضمیر بھی انجرڈ ہیں ۔

39 views0 comments
bottom of page