top of page
  • Writer's picture24newspk

شاداب خان کی وکٹ لے کر جشن کیوں نہیں منایا؟رومان رئیس نے خود بتا دیا

Updated: Feb 3, 2022


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ،کل کے میچ میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے بہت اچھا کھیلا لیکن ملتان سلطان بازی لے گیا اور 20 رنز سے میچ اپنے نام کیا۔ملتان سلطان کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے شاداب خان کی ایسے وقت پر وکٹ لی جب ٹیم کو بہت ضرورت تھی اور اس وکٹ سے ہی میچ میں ملتان سلطان کی جیت یقینی ہو گئی تھی۔

رومان رئیس نے شاداب خان کی وکٹ لینے کے بعد جشن نہ منانے پر مداح حیران تھےکہ انہوں نے وکٹ لینے کے بعد جشن کیوں نہیں منایا؟جس کا جواب رومان رئیس نے دیا کہ ان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پرانی اور جذباتی وابستگی ہے جس کی وجہ سے وہ احترام میں جشن نہیں منائیں گے۔رومان رئیس نے کہا کہ وہ جس ٹیم کیخلاف میدان میں تھے ، 6 سال اسکا حصہ رہے ہیں، اس ٹیم نے ان کا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور زندگی کے اتار چڑھاؤ میں ساتھ کھڑی رہی اس لیے احترام میں وکٹ لینے کے بعد جشن نہیں منایا۔

841 views0 comments
bottom of page