top of page
  • Writer's picture24newspk

شاداب نے مجھے کہا تھا کہ میں ون ڈے سیریز کھیل جاؤں گا، شاہد آفریدی ، شاداب کو ون ڈے سیریز کیلئے

Updated: Jan 12


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہاہے کہ شاداب خان انجری کا شکار ہے اور اس کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ شاداب خان سے کل بات ہوئی تھی اور اس نے مجھے کہا کہ میں یہ تین ون ڈے میچز کھیل جاﺅں گا ، میں نے اسے منع کیا اور کہا کہ کل گراؤنڈ میں آؤ اور باولنگ کرو اور اپنی حالت بتائیں، شاداب نے بولنگ کی لیکن اسے اپنی انگلی میں ابھی بھی مسئلہ ہے ، اس کی جگہ اسامہ میر کو شامل کیاہے ، وہ اچھا باولر ہے اور فارم میں ہے ، اسامہ فیلڈنگ بھی اچھی کرتاہے ۔



شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ چیف سلیکٹر کی کرسی ایسی ہے کہ بہت سے لوگ ناراض ہوں گے ، میں سب کو خوش کر بھی نہیں سکتا ہوں ۔ شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ سلیکشن کمیٹی نے تمام مشاورت مکمل کر لی ہے ، ڈومیسٹک کرٹ کی پرفارمنس بہت اہمیت رکھتی ہے ، بابراعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے ہم چاہتے ہیں وہ اتنا ہی بڑا کپتان بھی بنے ، ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے ، مستقبل کو بھی دیکھنا ہو گا، بابراعظم کے ساتھ مشاورت مکمل ہو گئی ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی بھی جلد پہنچ جائیں گے۔



Web Desk (24Newspk) National team chief selector Shahid Afridi has said that Shadab Khan is injured and Usama Mir has been included in the team in his place. The chief selector of the national team, Shahid Afridi, said that Shadab Khan was spoken to yesterday and he told me that I will play these three one-day matches, I forbade him and said that he should come to the ground tomorrow and bowl and do his bowling. State of affairs, Shadab bowled but he still has a problem with his finger, Usama Mir has been included in his place, he is a good bowler and is in form, Osama is also fielding well.


Shahid Afridi said that the chair of the chief selector is such that many people will be angry, I cannot make everyone happy.

Shahid Afridi said that the selection committee has completed all the consultations, the performance of the domestic cricket is very important, as much as Babar Azam is a great player, we want him to be a great captain as well, we have talent, we have to look at the future. Ga, the consultation with Babar Azam has been completed. It should be remembered that five New Zealand players have reached Pakistan for the ODI series against Pakistan, while other players will also arrive soon.



29 views0 comments
bottom of page