• 24newspk

شان مسعود جاتے ہی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں چھاگئے،پہلے تین میچوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) شان مسعود جاتے ہی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں چھاگئے جب کہ ابتدائی 3 میچز میں نامی گرامی بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے گئے پاکستانی کھلاڑیوں نے دھوم مچادی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں دھوم مچادی اور رنز کے پہاڑ کھڑے کر دیے۔شان مسعود نے اپنی بہترین پرفارمنس سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کے نامی گرامی بلے باز بھی انکے قریب بھی نہیں ہیں ۔شان مسعود نے پہلے تین میچوں میں 152.72 کی اوسط سے 611 رنز اسکور کردیے۔

قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود نے اب تک کاؤنٹی چیمپئن شپ میں دو ڈبل سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں اسکور کیں ہیں ان کا بہترین اسکور 239 رنز ہے۔شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔شان مسعود نے ڈربی شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے 611 رنز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں ،دوسرے نمبر پر سسیکس کے ٹی جے ہینز نے 3 میچز میں 393 رنز اسکور کیے ہیں، ان کے علاوہ سسیکس کی ہی نمائندگی کرنے والے بھارت کے چتیشور پجارا نے 2 میچز میں 328 رنز بنائے، انھوں نے ایک ناقابل شکست ڈبل سنچری بھی اسکور کی۔

52 views0 comments