top of page
  • Writer's picture24newspk

شان مسعود نے ایسا کیا کیا کہ کوشائقین نے کس بات پر آڑے ہاتھوں لے لیا؟


کرائسٹ چرچ (کرکٹ نیوزپی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شان مسعود کو شائقین کرکٹ نے آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز شان مسعود نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا اور اوضح نظر آ رہا تھا کہ شان مسعود آؤٹ تھے ۔

شان مسعود نے رویو لے لیا تھا شان مسعود کو صرف ایک چیز ہی بچا سکتی تھی کہ گیند بیٹ پر لگی ہو پھر پیڈ پر لگی ہو تو اسی صورت میں وہ ناٹ آؤٹ ہو سکتے تھے لیکن شان مسعود کو خود پتہ ہی نہیں تھا کہ گیند بلے پر لگی ہے یا نہیں اور ٹیکنالوجی سے نظر آگیا کہ گیند بلے کو نہیں لگی اور وہ آؤٹ ہوگئے ۔ٹیم کو شان مسعود کی وکٹ کی صورت میں نقصان توہوا لیکن ایک اہم رویو ضاٗئع ہوگیا جس پر سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس رویو کو بدترین رویو قرار دیا ۔

27 views0 comments
bottom of page