24newspk
شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رنز کے پہاڑ کھڑے کر دیے۔۔ ایک کے بعد ایک ڈبل سنچری

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رنز کے پہاڑ کھڑے کر دیے ،ان کی عمدہ کارکردگی دیکھ کر ان کے فینز بہت خوش ہیں ۔شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لگاتار دو ڈبل سنچریاں اسکور کر کے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز شان مسعود بہترین فارم میں ہیں انہوں نے پاکستان سپر لیگ سے جو فارم پکڑی ہے وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ شان مسعود نے اپنے پہلے میچ میں 91 اور 62 رنز کی انگگز کھیلی تھی، دوسرے میچ میں انہوں نے سسیکس کے خلاف ڈبل سینچری بنائی تھی انہوں نے 239 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
اور اب تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں شان مسعود نے ایک اور ڈبل سچنری سکور کی۔یہ کارنامہ سرانجام دینے کے بعد شان مسعود دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک کے بعد ایک اننگز میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کی۔
پہلے کھلاڑی ارشد پرویز تھے جنہوں نے 1977 میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔شان مسعود نے آج 268 گیندوں میں 219 رنز کی اننگز کھیلی انہوں نے 26 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی 82 رہا۔