top of page
  • Writer's picture24newspk

شان مسعود کی ایک اور میچ وننگ ففٹی، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے


ویب ڈیسک (24نیوزپی کے)شان مسعود انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی سپریم فارم کو جاری رکھے ہوئے ہیں ایک اور ففٹی سکور کی ہے۔

شان مسعود نے نے راتھ ایمپٹن شائر کے خلاف میچ میں 43 گیندوں پر 57 رنز بنائے اپنی اننگز میں انہوں نے 132.55 کے سٹرائیک ریٹ سے 7 چوکے لگائے۔

شان نے جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں 11 میچز میں 423 رنز بنائے ہیں اور وہ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن چکے ہیں پہلے نمبر پر 443 رنز بنا کر رائلی روسو موجود ہیں۔


اس کے ساتھ ہی شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔




65 views0 comments
bottom of page