• 24newspk

شان مسعود کی بیٹنگ دیکھ کر مڈل آرڈر پر اعتماد پیدا ہوا ہے۔۔ بابر اعظم نے شان مسعود کی تعریف کردی



24 نیوز پی کے:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شان مسعود کی تعریف کردی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری باولنگ معیار کے مطابق نہیں تھی اور نہ ہی پلان کی مطابق باولنگ ہوئی ،اس حوالے سے بیٹھ کر بات کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ہدف ملا اس کے مطابق بلے بازی نہیں ہوئی، ہماری کوشش تھی کہ اچھا آغاز فراہم کریں لیکن ہماری اوپر نیچے وکٹیں گریں ۔

کپتان نے کہا کہ شان مسعود کی بیٹنگ دیکھ کر مڈل آرڈر پر اعتماد پیدا ہوا ہے ، امید ہے وہ اگلے میچوں میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 63 رنز سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کر لی ہے۔تیسرے ٹیT20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی،شان مسعود کے علاوہ کوئی بلے باز بڑی اننگز کھیل نہیں سکا۔شان مسعود نے 65 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔


24Newspk: National cricket team captain Babar Azam praised Shan Masood.

While talking after the match, he said that our bowling was not according to the standard and neither was the bowling according to the plan. He said that we did not bat according to the target we got, we tried to provide a good start but our wickets fell up and down.

The captain said that seeing the batting of Shaan Masood has created confidence in the middle order, hopefully he will perform well in the next matches as well. Let us tell you that England defeated Pakistan by 63 runs in the third T20 match. 1-2 lead in the seven-match series. In the third T20 match, Pakistan's batting line flopped, except for Shan Masood, no batsman could play a big innings. Shan Masood played an unbeaten innings of 65 runs.

40 views0 comments