top of page
  • Writer's picture24newspk

شان مسعود کی کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سینچری، عظیم رفیق کی بھی پروفیشنل پاکستانی کھلاڑی کی کھل کر تعریف


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) یارکشائر کے سابق اسپنر عظیم رفیق نے پاکستان کے اوپنر شان مسعود کی تعریف کی جنہوں نے رواں سال ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022 میں شاندار ڈبل سنچری بنائی۔

مڈلسیکس کے خلاف اپنے پہلے کاؤنٹی کرکٹ میچ میں بالترتیب 91 اور 62 رنز بنانے کے بعد۔ شان مسعود نے تاریخ رقم کی جب سسیکس ٹیم کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں شاندار ڈبل سنچری بنائی جس میں محمد رضوان اور چیتشور پجارا دونوں کو سسیکس کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر پر یارکشائر کے سابق اسپنر رفیق نے شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ سب کچھ ہے جو ایک پروفیشنل غیر ملکی کھلاڑی کو ہونا چاہیے’۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شان نے دوسرے دن 340 گیندوں پر 24 چوکوں کی مدد سے 239 رنز بنانے کے بعد پویلین واپسی کی۔ ان کی 239 رنز کی یادگار اننگز کاؤنٹی کرکٹ میں کسی پاکستانی بلے باز کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔

25 views0 comments
bottom of page