24newspk
شان مسعود کے گھر سے انتہائی افسوس ناک خبر آگئی

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)قومی ٹیسٹ کرکٹر اور جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود کے گھر سے ایک بُری خبر آئ ہے جس کے بعد شان مسعود اشک بار ہوگۓ۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود کی بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔ شان مسعود جو اس وقت راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹونٹی کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک اُنہیں اپنے گھر سے نہایت بُری خبر سننے کو ملی جس پر وہ نہایت صدمے میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابققومی ٹیم کے کرکٹرشان مسعود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ میری بہن میری زندگی کی سب سے قیمتی چیز تھی۔اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی بہن کو الوداع بھی نہ کہہ سکا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو بہت یاد کروں گا لیکن میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک بہتر جگہ پر پہنچا دیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ میری بہن کی روح کے لیے دعا کریں۔ واضح رہے کہ شان مسعود کی بہن کی وفات پر چئیرمین پی سی بی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے کرکٹر سے اظہار غم اور تعزیت کی ہے۔