top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نے بھی شاہین آفریدی کو سالگرہ پر مبارکباد دے دی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) شاہد آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو، خوش رہیں اور چمکتے رہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اللّہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے، پاکستان کی خدمت کرتے رہیں۔شاہد آفریدی نے شاہین شاہ کو 200 انٹرنیشنل وکٹوں کے سنگ میل پر بھی مبارکباد دی اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنے شوہر کے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب شاہد آفریدی کے محبت بھرے پیغام پر شاہین شاہ نے کہا کہ شکریہ! لالا۔

واضح رہے کہ22 سالہ شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔شاہین آفریدی نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 95، ون ڈے فارمیٹ میں 59 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس شاہد آفریدی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بیٹی کا رشتہ مانگنے کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا ہے، دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔شاہد آفریدی نے مزید کہا تھا کہ رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں، اللّٰہ کی مرضی ہوئی تو یہ رشتہ طے ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی کرکٹ کے میدان میں تسلسل سے کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

11 views0 comments
bottom of page