24newspk
شاہد آفریدی جہاز میں سفر کر رہے تھے تو کس اداکارہ کی بیٹی ان کی گود میں بیٹھی رہی اور کودتی رہی؟

لاہور (24 نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی جن کے مداح پوری دنیا میں ہیں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں مداحوں کی لائن لگ جاتی ہے ان کا شہرت میں کوئی ثانی نہیں ہےاور شاہد آفریدی اکثر اوقات پر وہ عوام کے ساتھ گھل مل بھی جاتے ہیں جس کا ایک نظارہ جہاز میں دوران سفر دیکھنے کو ملاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تصویر شیئر کی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اسٹار آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی کی گود میں ایک چھوٹی سی بچی کو گود میں اٹھا رکھا ہے، وہ بچی دراصل اداکارہ نادیہ جمیل کی بیٹی ہے جسے شاہد آفریدی نے محبت سے تھام رکھا ہے ۔
نادیہ جمیل نے شاہد آفریدی کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ کر یادگار سفر کی کہانی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ضرور شیئر کی ہے ، جس میں نادیہ جمیل کا کہناتھا کہ ”سفر کا شاندار ساتھی ثابت ہونے اور میری بیٹی کے ساتھ اتنا پیار جتانے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، میری بیٹی پر جوش تھی اور شاہد بہت ہی تحمل مزاج ، وہ جانتے تھے کہ کیا بولنا ہے اور کیا کرناہے ، جب وہ پورے جہاز میں بھاگتی پھر رہی تھی اور ہم سب پر چڑھ رہی تھی ،شاہد آفریدی بہت ہی مہربان اور شریف النفس انسا ن ہیں ۔