24newspk
”شاہد آفریدی سے بڑا آئیکون پلیئر نہیں دیکھا“عاقب جاوید

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور ورلڈ کپ 1992 کی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے کھلاڑی عاقب جاوید جو پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ بھی ہیں انہوں نے شاہد خان آفریدی کو سب سے بڑا آئیکون پلیئر نہیں دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہد آفریدی کو لاہور قلنڈرز میں شامل ہونے پر مبارک باد دی اورہم بہت خوش ہیں کہ شاہد آفریدی لاہور قلندرز کی فیملی میں شامل ہوگئے ہیں اور کہا کہ شاہد آفریدی جیسا بڑا آئیکون پلیئر نہین دیکھا ۔شاہد آفریدی کی وجہ سے خالی گراؤنڈ بھر جاتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی دئیے ہیں۔عاطف رانا جو لاہور قلندرز کے مالک ہیں انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور قلندرز کو ہمیشہ سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لاہور قلندرز کا نوجوان ٹیلنٹ پرفارم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ پی سی بی کے این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ سے شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ میں شریک نہیں ہوسکے تھے لیکن اس دفعہ این او سی جاری ہونے کی وجہ وہ ٹی 10 لیگ کا حصہ ہونگے۔