24newspk
شاہد آفریدی نے اسلام آباد یونائٹڈ کے چھکے چھڑا دیے۔۔ ایک اوور میں 3 وکٹیں

لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے اٹھارویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 199رنز بنائے ۔
شاہد خان آفریدی نے اسلام آبد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن کے چھکے چھڑا دیے ایک ہی اوور میں تین کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔ پہلی گیند پر شاداب خان جو ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل رہے تھے ان کو آؤٹ کیا اس کے بعد اسلام آباد کے ایلکس ہیلز جو بہترین کھیل رہے تھے اس وقت وہ اگر نہ آؤٹ ہوتے تو شاید اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکو ر 250 تک ہوتا۔شاہد آفریدی کی گیند پر وہ ایلبیو ڈبلیو کی اپیل کرنے جا رہے تھے کہ وہ رن آؤٹ ہو گئے اگر وہ رن نہ ہوتے تو وہ آؤٹ ہی تھے۔اس کے بعد اخلاق کو ایلبیو ڈبلیو آؤٹ کیا ۔ اگلے اوور میں ہی اعظم خان کو رن آؤٹ کر کے اپنا بدلا بھی لے لیا