top of page
  • 24newspk

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کر دی


کراچی (24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتانی سےہٹانے کی مخالفت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی باتیں ہو رہی ہیں جس پر سابق کپتان قومی کر کٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کر دی۔شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کپتانوں کو ہٹا دینا مسائل کا حل نہیں ، اگر ٹیم کو ٹاپ پر لے کر جانا ہے تو بابر اعظم کا مائینڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا ، میرے نزدیک صرف بابر اعظم کی ہی غلطی نہیں بلکہ یہ غلطی مینجمنٹ اور ٹیم میں کھیلنےوالے سینئر کھلاڑیوں میں بھی موجود ہے

سابق کپتا ن شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے ٹیم کو کھلانا ہے انہیں پلان بنانا ہے ، ایک ایسا پلان جو کپتان کو بتائے کہ ہمیں کس لیول کی کرکٹ درکار ہے ، میرے نزدیک بابر اعظم اکیلے کو کسی چیز کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جانا غلط ہے ۔

34 views0 comments
bottom of page