• 24Newspk

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کابیٹ 20 ہزار ڈالرز میں خرید لیا


کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار شاہد آفریدی نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کا بیٹ 20 ہزار ڈالر خرید لیا ۔


تفصیلات مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنا بیٹ آکشن کے لئے پیش کر رہا ہوں اس بیٹ سے میں نے ڈبل سنچری اسکور کیے تھے۔


اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار شاہد آفریدی نے وہ بیٹ خرید لیا انہوں نے وہ بیٹ 20 ہزار ڈالر میں خرید لیا ،شاہد آفریدی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ ہمیں ملاتی ہے،آج کے منقسم دنیا میں ہمیں آنے والے بہتر کل کے لئے دیکھنا ہوگا۔ہم پر منحصر ہے کہ پہلا قدم اٹھائیں۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سمجھتی ہے کہ انسانی تکلیف اور ہمدردی سرحدوں سے بالاتر ہے۔امید ہے کہ چھوٹی سی کوشش سے مدد ملے گی

مشفیق الرحیم نے شاہد آفرید کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو اور بیٹ خریدنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی نے مشفیقالرحیم کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا اور کہا آپ جو کام کررہے ہیں اپنے لوگوں کے لئے وہ بہت زبردست ہے ایسے کام اصل زندگی کے ہیرو کرتے ہیں،ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ایسے وقت میں ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہوتی ہے۔مجھے بنگلادیش جو محبت پلی پیار ملا اور جو اپنایت کا اظہار ملا وہ میں کبھی نہیں بھولوں گا۔میں پاکستانیوں کی طرف سے آپ کا کرکٹ بیٹ خرید کر آپ کے اس سفر کا حصہ بننا چاہتا ہوں ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔



56 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube