top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہد آفریدی نے فواد عالم کیلئے سینچری بنانے پر پیغام جاری کر دیا

Updated: Aug 24, 2021


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف مشکل وقت میں شاندار اننگز کھیلنے پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے قومی کرکٹر فواد عالم کو دوسروں کیلئے بہترین مثال قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق جمیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناقابلِ شکست 124 رنز بنانے والے فواد عالم کیلئے شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے فواد عالم کو ٹیگ کیا اور سنچری کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ صبر اور تحمل مزاجی کا سفر فواد عالم نے خوب طے کیا، فواد نے ہمیشہ اپنے بلّے سے ناقدین کے منہ بند کروائے۔سابق کپتان نے لکھا کہ اب اس طویل سفر کے بعد فواد عالم آخر کار پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ فواد عالم دوسرے لوگوں کیلئے بہترین مثال ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 302 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی،قومی ٹیم کی طرف سے فواد عالم نے 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے 75 رنز بنائے۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 150رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. پاکستاب کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ محمد عباس نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 329 رنز کا حدف دے دیا.. ویسٹ انڈیرنے چوتھے دن کے اختتام تک ایک کھلاڑی کے نقصان پر 49 رنز بنائےآج ٹیسٹ میچ کا پانچویں اور آخری دن کا کھیل کھیلا جائے گا۔

56 views0 comments
bottom of page