24newspk
شاہد آفریدی نے ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کردی

کراچی(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو پاکستان میں مکمل بند کر دیا گیا ہے ۔پی ٹی اے نے چین کی ایپ ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی عائد کردی ہے اب صارف یہ ایپ استعمال نہیں کر سکتے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹک ٹاک بند ہونے کو اچھا فیصلہ قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی ٹک ٹاک ویڈیو نہیں بنائی، ان کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا اچھا فیصلہ کیا ہے۔
شاہد خان آفریدی نے پاکستان کے لئے 27 ٹیسٹ ،398 ون ڈے میچ اور 99 ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وہ پاکستان کے کپتان بھی رہے انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2010 اور 2011 ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016 میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیے۔