24newspk
شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجنگ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجنگ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں ،انہوں نے استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی بنا پر دیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی کاکہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر رہیں لیکن ذاتی مصروفیات کے باعث عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں ، شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو دینا چاہتے ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہد خان آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔